|

وقتِ اشاعت :   August 5 – 2016

خضدار : بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی 27 وایں برسی کی تیاریاں خضدار ،نال سمیت گردنواح کے علاقوں میں بھر پور انداز میں جاری ،برسی میر غوث بخش بزنجو اسٹیڈیم میں منعقد ہو گی جس میں نیشنل پارٹی بھر پور قوت کا مظاہرہ کرے گی ،برسی میں خضدار کے علاوہ کوئٹہ ،مکران ڈویژن ،نصیر آباد ،چاغی ،خاران ،لسبیلہ اور کراچی سے میر غوث بخش بزنجو کے چاہننے والے شرکت کریں گے ،بابائے ہستمان بلوچستان کی سیاست کا وہ واحد کھڑی ہے جس کے چاہننے والے نیشنل پارٹی کے علاوہ دیگر پارٹیوں میں بھی بڑی تعداد میں شامل ہیں تفصیلات کے مطابق نیشنل پارٹی اور بی ایس او (پچار) کے زیر اہتمام بابائے بلوچستان میر غوث بخش بزنجو کی ستائیسواں برسی مرکزی سطح پر ان کے آبائی ضلع خضدار میں منائی جائے گی جلسہ عام کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہے نال خضدار اور گردنواح کے علاقوں میں چاکنگ پارٹی جھنڈے اور بینرز آویزاں کر دی گئی ہیں تیاریوں کے تمام انتظامات نگرانی صوبائی وزیر زراعت و نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء سردار محمد اسلم بزنجو ،مرکزی رہنماء محمد آصف جمالدینی اور ڈپٹی چیئرمین ڈسٹرکٹ کونسل خضدار عبدالحمید بلوچ کر رہے ہیں ادھر نال میں نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر سابق سینیٹر میر طاہر بزنجو ،نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے رکن حاجی احمد نواز بلوچ اور دیگر جلسہ کی تیاریوں میں مشغول ہے پارٹی کے رہنماء خضدار نال اورناچ اور دیگر علاقوں میں گھر گھر جا کر عوام کو میر غوث بخش بزنجو کے برسی میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں اور اس حوالے سے رابطہ مہم تیزی سے جاری ہے میر بزنجو کے برسی میں ضلع خضدار کے علاوہ ،قلات ڈویژن ،مکران ڈویژن ،نصیر آباد ڈویژن ،سبی ڈویژن ،نوشکی ،چاغی ،دالبندین ،اور لیاری سمیت کراچی سے بھی ان کے چاہنے والے اور نیشنل پارٹی کے کارکنان و عہدیداران بھی شرکت کریں گے اس کے علاوہ اندرون سندھ اور پنچاب سے بھی مہمانوں کو مدعوع کیا گیا ہے ،میر غوث بخش بزنجو بلوچستان کی سیاست میں وہ واحد رہنماء ہے جس کے چاہنے والے نیشنل پارٹی کے علاوہ دوسری پارٹیوں میں بھی بڑی تعداد میں موجود ہیں اس کے علاوہ ان کے چاہنے والوں کی ایک بہت بڑی تعداد کراچی میں بستی ہے جس کے باعث یہ کہا جا سکتا ہے کہ برسی کے حوالے سے منعقدہ جلسہ عام میں بڑی تعداد میں لوگ شرکت کریں گے پارٹی زرائع کے مطابق برسی کے سلسلے میں بابائے بلوچستان اسٹیڈیم خضدار میں منعقدہ جلسہ عام سے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر و وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ میر حاصل خان بزنجو ،سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ ،بی ایس او کے مرکزی چیئرمین اسلم بلوچ ،میر بیزن بزنجو ،صوبائی وزراء ،پارٹی کے مرکزی رہنماوں ،بلوچستان اور سندھ سے تعلق رکھنے والے دانشور وں سمیت دیگر خطاب کریں گے برسی کے تیاریوں کے حوالے سے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماء و صوبائی وزیر زراعت سردار محمد اسلم بزنجو کا کہنا ہے کہ میر غوث بخش بزنجو کی برسی کے سلسلے میں منعقدہ جلسہ عام بلوچستان کی تاریخی جلسوں میں سے ایک ہو گا جس میں ہم نے تمام سیاسی کارکنوں ،عوام الناس ،صحافیوں ،دانشوروں اور تمام طبقات کو شرکت کی دعوت دی ہے۔