|

وقتِ اشاعت :   August 6 – 2016

اسلام آباد: ترجمان پاک فوج عاصم باجوہ کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یرغمال بنائے گئے افراد میں سے کسی کا بھی تعلق آرمی چیف سے نہیں ہے اور ایسی تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ افغانستان میں یرغمال افراد سے متعلق تمام افواہیں بے بنیاد ہیں اور ہیلی کاپٹر حادثے میں یرغمال بنائے گئے پاکستانیوں میں سے کسی کا بھی تعلق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے نہیں ہے لہٰذا اس حوالے سے تمام افواہیں بے بنیاد ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں یرغمال افراد کی زندگی بے حد قیمتی ہے اور یرغمالیوں کی بحفاظت واپسی کے لیے تمام تر اقدامات کیے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ حکومت پنجاب کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی مرمت کے لیے افغانستان کے راستے ازبکستان جا رہا تھا کہ راستے میں صوبہ لوگر کے ضلع عذرا میں کریش لیڈنگ کی جس سے ہیلی کاپٹر تباہ ہوگیا اور تمام افراد کو طالبان نے یرغمال بنا لیا۔