|

وقتِ اشاعت :   August 7 – 2016

موسلادھار بارش کے باعث تحصیل اوتھل کے قریب ندی ، نالوں میں طغیانی آگئی جس سے اوتھل کے نشیبی علاقوں اور قریبی دیہات میں پانی داخل ہوگیا۔ ندی نالوں میں طغیانی سے اوتھل لاکھڑا روڈ سیلاب سے متاثرہوا،لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے۔ ادھر سیالکوٹ کا نالہ ڈیک بھر جانے کے باعث ہائی الرٹ جاری کردیا گیا۔ حب میں اوتھل کے قریب ندی کا سیلابی پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہونے کے بعد لوگ اپنی مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں ۔ اوتھل شہر کے قریب برساتی ندیوں اور نالوں میں طغیانی آگئی، لاکھڑا روڈ سیلابی پانی کے باعث متاثر ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے۔ سیالکوٹ کے نالہ ڈیک میں کٹاؤ کی وجہ سے قریبی دیہات میں تیار فصلیں متاثر ہوگئیں ، تاہم آبادی کو نقصان نہیں پہنچا۔ شہر کے وسط سے گزرنے والا نالہ ایک مون سون بارشوں کے باعث بھر گیا ہے ،مزید بارش ہوئی تو نالے کا پانی شہر میں داخل ہونے کا خدشہ ہے۔   سیلابی صورتحال کے باعث انتظامیہ نے ہائی الرٹ جاری کردیا ہے ۔