کوئٹہ: کوئٹہ میں تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے رکشے میں چار 4افرادجاں بحق ہوگئے۔ ایدھی ذرائع نے بتایا کہ منگل کی رات کوئٹہ کے علاقے مستونگ روڈ پر تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر سے رکشے میں سوار 4افراد جاں بحق ہوگئے جن کی نعشیں بولان میڈیکل ہسپتال منتقل کردی گئیں فوری طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی