کوئٹہ : بلوچ نیشنل موومنٹ کے مرکزی ترجمان نے کوئٹہ واقعے پر نہتے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی شدت پسندوں کیلئے انسانی جان اور انسانیت کے اقدار کی قیمت و اہمیت ختم ہو گئی ہے۔ بلوچستان کو جنگ کے میدان میں تبدیل کرکے ہزاروں افراد قتل کئے ہیں ۔ مذہبی انتہا پسندوں کے لیڈرز پنجاب میں آزادانہ زندگی گزارکر وہاں سے حکم صادر کرکے بلوچستان اور پشتونستان کو میدان جنگ بنا کر معصوم لوگوں کی جانیں لے رہی ہیں۔ مہذب دنیا کو مسلسل دھوکے میں رکھ کر دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر پیسے بٹور کر طالبان و دوسرے فورسز کے افزائش نسل کی جارہی ہے۔ بلوچستان میں طالبان، لشکر جھنگوی ، داعش و لشکر خراسان اور لشکر اسلام کو ہما رے حکمران تحت آبیاری کی جارہی ہے۔ خیبر پختونخواہ اور فاٹا میں پشتونوں کو قتل کرنے کے بعد مذہبی شدت پسندوں کو بلوچستان کے معصوم عوام اور آزادی کی تحریک کے خلاف مضبوط کیا جا رہاہے۔ جبکہ دنیا نے آنکھیں بند کی ہوئی ہیں۔ اگر دنیا کی خاموشی یوں جاری رہی تو یہ فورسز بلوچستان میں نشو و نما پاکر خطے میں مزید مضبوط ہوکر بد امنی پھیلا کر ایک بھیانک شکل میں دنیا کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔