کوئٹہ : وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ زہری صوبائی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے ہمراہ شہزاد خان کے گھر پہنچے ، اہلخانہ سے تعزیت کی اور ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی ۔
وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ انہیں دہشت گردی کے واقعات مین اپنے پیاروں سے بچھڑنے کے غم کا احساس ہے کیونکہ انہوں نے بھی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے بیٹے اور بھائی کو کھویا ہے ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ یہ جنگ سب کی جنگ ہے ۔ وکلاء، سول سوسائٹی اور صحافیوں کو متحد ہو کر حالات کا مقابلہ اور دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہو گا ۔ دہشت گردوں کو کسی صورت معاف نہیں کریں گئے ۔ ان کا کہنا تھا یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ صوبے میں دہشت گرد یا پر امن پسند لوگ رہیں گئے ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اس موقع پر کیمرہ مین شہزاد خان کی بیوہ اور بھائی کو ملازمت دینے کا اعلان کیا ۔