کوئٹہ : جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے سول ہسپتال کالونی جاکر بم دھماکے میں شہید ہونے والے صحافی شہزاد خان کے لواحقین سے تعزیت کی اس موقع پر انہوں نے مرحوم کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبر جمیل کی دعاکی ۔انہوں نے دورہ کوئٹہ دوران وکلاء وصحافی اوردیگر کے گھر گھر جاکر لواحقین سے فاتحہ خوانی کرتے ہوئے تعزیت کی ۔قبل ازیں انہوں نے کوئٹہ میں مختلف وفودوجماعت اسلامی کے رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ کو خون آلود کرنے والوں کے خلاف قوم کو متحد ہونا ہوگا دہشت گردی کے واقعات نے قوم کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے بے گناہ معصوم وکلاء اور صحافی ودیگر مریضوں اور ان کے لواحقین کو شہید کرکے کس کی خدمت کی جارہی ہے ۔ قوم صبر تحمل وبرد اشت سے کام لیں انشاء اللہ شرپسند اسلام وملت دشمن ناکام ہوں گے اور وکلاء وصحافیوں کی قربانی ضرور رنگ لے آئیگی ۔بدقسمتی سے ملک کی نہ خارجہ وزیر اورنہ ہی خارجہ پالیسی ہے حکومت صرف اعلانات ودعوؤں کے بجائے عوام کے تحفظ اور امن کی بحالی کیلئے عملی اقدامات کریں۔پرامن وغیر ت مند شہریوں وقبائلی عمائدین کے شہر کوئٹہ کو خون آلود واورسوگوار کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔ وکلاء صحافی ونہتے شہریوں کا قتل انتہائی بزدلانہ وافسوس ناک عمل ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے امن کے دشمنوں کا مقابلہ مل کر کرنا ہوگا امریکی بھار ت کی گھٹ جوڑ نے خطے کے امن کو چھین لیا ہے دہشت گردی پر قابو پانے اورانہیں جڑ سے اکھاڑنے کیلئے قومی اتفا ق رائے ضروری ہے جماعت اسلامی مظلوموں کیساتھ اور ظالموں اور ہر قسم کے مظالم کے خلاف ہے۔کوئٹہ جماعت اسلامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ کوئٹہ پہنچنے کے فوراً بعد ہائی کورٹ پہنچ گیے اس موقع پر انہوں نے سول ہسپتال بم دھماکے میں شہید ہونے والے وکلاء کیلئے فاتحہ خوانی کی اس موقع پر چیف جسٹس انور ظہیر جمالی ،چیف جسٹس آف بلوچستان نورمحمد مسکانزئی ،اسلامک لائرزفورم کے مرکزی صدر جسٹس ریٹائرڈعبدالرحمان انصاری ،سپریم کورٹ بارکے مرکزی سیکرٹری اسدمنظور بٹ ، سپریم کورٹ کے جسٹس افضل خان آفریدی وکلاء کی قومی قیاد ت حامد خان ،ساجد ترین ،علی احمدکرد،کامران مرتضیٰ ایڈوکیٹ،ہادی شکیل ایڈوکیٹ ودیگر بھی موجود تھے جماعت اسلامی کے وفد میں صوبائی امیر مولانا عبدالحق ہاشمی ،عبدالمتین اخوند زادہ ، نائب امراء بشیراحمدماندائی ،ڈاکٹر محمد ابراہیم،زاہداختر بلوچ ،مولانامحمد عارف دمڑ،عبدالحمیدمنصوری ،کوئٹہ کے امیر مولانا عبدالکبیر شاکر،حافظ نورعلی ،جمیل احمد مشوانی ودیگر بھی تھے بعدازاں جماعت اسلامی کے وفد نے بم دھماکے میں شہید ہونے والے ممتازوکلاء بازمحمد کاکڑ،بلال انور کانسی ،حفیظ اللہ مینگل ،منیر احمدمینگل ،داؤدخان کانسی ،قاہر شاہ ایڈوکیٹ ودیگر کے گھروں کوجاکر ان کے لواحقین سے ملاقا ت وتعزیت کی انہوں نے شہداء کی مغفرت درجات کی بلندی اور پسماندگان کیلئے صبرجمیل اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے بھی دعاکی ۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے بم دھماکے میں بہت قیمتی افراد تباہ ہوئے اس واقعے نے پورے ملک کے عوام کو ہلاکررکھ دیاپوری قوم افسردہ وغم سے نڈھال ہے ۔کوئٹہ کے غم میں پوراملک شریک ہیں ۔وکلاء،صحافی ودیگر شہیدوں کی قربانیاں ضرور رنگ لے آئیگی دشمن نیست ونابود ہوگا اور انشا ء اللہ پوری قوم متحد ہے اور متحد ہورہیگی تاکہ دشمن کے مقابلہ صبر تحمل ویکجہتی سے دیاجائے ۔جماعت اسلامی مظلوم خاندانوں کیساتھ ہے مظلوموں کی آہ وبکا سے ظالم تباہ وبربادہوں گے ۔