|

وقتِ اشاعت :   August 13 – 2016

کوئٹہ : کوئٹہ کے علاقے سریاب میں ایف سی مسلح افراد کی فائرنگ جوابی فائرنگ سے تین حملہ آور ہلاک جبکہ دواہلکار زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سریاب کے علاقے میں ایف سی کی گاڑیوں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے فائرنگ کی جس سے دو ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جوابی کاروائی میں تین حملہ آور مارے گئے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات ایف سی اور حساس اداروں کی مشترکہ کاروائی کے دوران ایک مکان میں چھپے مسلح افراد نے فورسز پر فائرنگ کی جوابی کاروائی میں مکان میں چھپے تینوں حملہ آور مارے گئے جبکہ فائرنگ سے ایف سی کے دواہلکار زخمی ہوئے حملہ آوروں سے دو پستول ایک کلاشنکوف تین موبائل فون اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں ہیں ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کا تعلق کالعدم بلوچ مسلح تنظیم سے ہے علاوں ازیں ایف سی ترجمان کے مطابق کاروائی ہزار گنجی کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی کاروائی میں کالعدم تینظیم کے تین دہشت گرد ہلاک جبکہ ایف سی کاایک اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ۔