|

وقتِ اشاعت :   August 15 – 2016

پاکستان نے بلوچستان پر بات کرنے پر بھارتی وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا، وزیراعظم کے مشیر برائےخارجہ امور سرتاج عزیز کا بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ بھارت ’را‘ کے ذریعے بلوچستان میں دہشت گردی کرارہا ہے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا کہنا ہے کہ مودی نے بلوچستان کا حوالہ دیا جو پاکستان کا حصہ ہے، یہ بیان بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی کا ثبوت ہہے، مودی مقبوضہ کشمیر کے المیے سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے ہزاروں نوجوان حق خودارادیت کے لیے روزانہ احتجاج کر رہے ہیں، تازہ صورت حال میں مقبوضہ کشمیر میں 70 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کیا گیا،جبکہ وہاں مسلسل کرفیو اور 37 دن سے میڈیا بلیک آؤٹ ہے۔