کوئٹہ: بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ بلوچستان کی عوام نے کبھی بھی ہندوستان سے رابطہ اور نہ ہی کریں گے بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ پاکستان کی سلامتی کیلئے اپنی جانیں نچھاور کی ہیں نریندرمودی کا بلوچستان کے بارے میں بیان مضحکہ خیز ہے ہندوستان کشمیر میں اپنی شکست کی ناکامی کو چھپانے کیلئے بلوچستان اور گلگت بلتستان کا سہارا لیکر ہندوستان کی عوام کو بے وقوف بنارہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے وزیراعظم نے جس طرح اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے 15 اگست کو یہ کہہ کر کہا کہ بلوچستان اور ان کی عوام کا ہمارے ساتھ رابطہ ہے یہ بالکل غلط اور بے بنیاد پروپیگنڈا ہے بلوچستان کی عوام نے ہمیشہ محب وطنی کا ثبوت دیتے ہوئے پاکستان پر اپنی جان نچھاور کی ہے ہندوستان کے وزیراعظم کشمیر میں حالیہ واقعات پر ناکام ہو چکے ہیں اور اپنی ناکامی چھپانے کیلئے اپنے عوام سے جھوٹ بول کر یہ تسلی دے رہے ہیں کہ بلوچستان کے عوام ہمارے ساتھ ہیں انہوں نے کہا کہ یہ اپنی عوام کی تذلیل خود کررہے ہیں اور پاکستان کو مضبوط دیکھنا نہیں چاہتے اور پاکستان دن بدن اس خطہ میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھر رہے ہیں ہندوستان یہودی اور اسرائیل کی زبان بول کر اپنے عوام کو گمراہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے بھی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو بلوچستان کے عوام بلوچ ‘ پشتون ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور ہندوستان کے وزیراعظم اس طرح کے بیانات سے گریز کریں۔