کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی جانب سے کوئٹہ پریس کلب کے صدر سینئر صحافی شہزادہ ذوالفقار کوسول ایوارڈ کیلئے منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یہ شہزادہ ذوالفقار کی صحافتی خدمات اور اپنے پیشے سے مخلصانہ وابستگی کا منہ بولتا ثبوت ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ شہزادہ ذوالفقار طویل عرصے سے بطور صحافی اور صحافتی ٹریڈ یونین کے حوالے سے اپنے کردار کے آئینہ میں روز روشن کی طرح ان کا کام عیا ہے۔صحافتی برادری نے ہمیشہ ان کی بہتر رہنمائی کی بدولت کامیابیاں حاصل کی ہیں اور بیان میں امید ظاہر کی گئی ہے کہ شہزادہ ذوالفقار صحافت کے شعبے میں مزید بہتری کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کر تے ہوئے صوبے کے صحافیوں کو آگے بڑھنے میں مدد فراہم کرینگے۔