کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوبھارتی وزیر اعظم کے بیان کے خلاف پھٹ پڑے۔بلوچستان کو جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ قرار دیدیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بھارتی یوم آزادی کی ایک تقریب میں پاکستان مخالف بیانات دینے پر شدید ردوعمل کااظہار کیا ہے۔بلاول نے کہا ہم خودمختارہیں مودی کو ہمارے معاملات میں مداخلت کا کوئی حق نہیں ہے۔انہوں نے کہا بلوچستان بارے بھارتی وزیر اعظم کی ہرزہ سرائی ناقابل قبول ہے،بلوچستان جمہوری پاکستان کا لازمی حصہ ہے۔ان کامزید کہنا تھا کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو کشمیر میں مظالم کا جواب دینا ہوگا۔خیال رہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے یومِ آزادی کے موقع پر اپنے خطاب میں پاکستان پر بالواسطہ تنقید کرتے ہوئے کہاتھا کہ وہاں دہشت گردوں کے گنْ گائے جاتے ہیں اور وہاں کی حکومت دہشت گردی کے نظریے سے متاثر ہے۔