|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2016

کوئٹہ : صو با ئی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے دہشتگرد جہاں بھی ہوں گے انہیں ان کے بلوں سے نکا ل کر ما ریں گے ،مو دی کے لئے صا حب کا لفظ استعما ل کرنے والوں نے غیرت کا جنا زہ نکا ل دیا ہے ۔ہم نے روز اؤل سے ہی کہہ دیا تھا کہ بلو چستان کے حا لا ت خرا ب کر نے میں (را) ملوث ہے ۔ ان خیا لا ت کا اظہا ر انہوں نے کو ئٹہ یو نیورسٹی آف لا ء کا لج میں منعقدہ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا میر سر فراز بگٹی نے کہا کہ آج صبح سے میرا موڈ ٹھیک تھا مگر مو دی اور اس کے یا ر برا ہمداغ کی تصویریں دیکھ کر میرا موڈ خراب ہوگیا ہے ، براہمداغ بگٹی نے مودی کو مودی صاحب کہہ کر غیرت کاجنازہ نکال دیاہے وہ اب صرف فیس بک تک رہ گئے ہیںآج ڈیرہ بگٹی میں ان کا نام لینے والا نہیں ۔ میں کبھی بھی مودی کو صاحب نہیں کہوں گا ۔ نواب ثناء اللہ نے جیسے ہی اقتدار سنبھالی تو ہم نے یہ کہا تھا کہ یہاں کے حالات خراب کرنے میں(را) ملوث ہے بنگلہ دیش کو انہوں نے ہی توڑاہم انہیں بتانا چاہتے ہیں کہ وہ جہاں بھی ہے ہم انہیں کونے کونے سے نکال کر ماردیں گے ،شہداء کی خون کی قسم ان کے خون کا بدلہ لیں گے،وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہاکہ اپنے بچوں کو اچھی تعلیم دلانے والے یہاں لوگوں کو قتل کرارہے ہیں۔وزیرداخلہ بلوچستان نے تقریب میں نعرے لگوائے کہ جو ’’ مودی کا یار ہے،وہ غدار ہے غدار ہے ‘‘،نریندر مودی کے یاروں کو کونے کونے سے نکال کر ماریں گے۔انہوں نے کہا کہ مودی کے یاروں سے شہیدوں کے خون کا بدلہ لیا جائے گا،چند پیسوں کی عوض دہشتگردی کرائی جارہی ہے،ہم بلوچستان میں امن و امان قائم کرنا چاہتے ہیں نہ کہ بلوچستان کی سرزمین پر خون خرابہ چاہتے ہیں،بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کی ہم شدید مزمت کرتے ہیں۔تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے حکومت بلو چستان کے تر جما ن انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ آج یہاں پر اتنے نوجوانوں کی موجودگی مودی کے بیان کے خلاف پوری دنیا کو واضح پیغام ہے1947 ء میں یہاں کے اکابرین نے طے دل سے دین اور ایمان کے مطابق پاکستان کے ساتھ الحاق کیا اور یہاں کی حفاظت اپنی خون او ربچوں کی قربانیاں کرکے دے رہی ہے،عام انتخابات سے پہلے نواب ثناء اللہ زہری کے خاندان کے افراد کو شہید کیاگیا جس کے بعد مودی کا مو جو دہ بیان اقبال جرم کے سوا کچھ نہیں ہے ایسے واقعات کی ہم منہ توڑ جواب دیں گے بلوچستان پا کستان سے نہیں بلکہ کشمیربھا رت سے الگ ہو گا ۔ جان اچکزئی کا کہنا تھا کہ کشمیر منتازعہ علاقہ ہے ،بلوچستان میں فوج نہیں جبکہ کشمیر میں فوج تعینات ہے،بلوچستان کی نمائندگی یہاں کی عوام او رنواب ثناء اللہ زہری کی قیادت میں نمائندہ حکومت کررہی ہے ۔