|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2016

کوئٹہ :  بلوچ وطن موومنٹ بلوچستان انڈیپینڈنس موومنٹ اور بلوچ گہار موومنٹ پر مشتمل الائنس بلوچ سالویشن فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے اپنے جاری کئے گئے بیان میں محاذ آزادی کے قوم دوست سپوت شہید علی محمد مینگل کوان کی قر بانیوں اور والہانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ شہید علی محمد مینگل نے بابو نوروز خان اور ان کے ساتھیوں کے جدوجہد کا تسلسل برقرار رکھتے ہوئے جہد آزادی کے حوالہ سے بابو نوروزاور ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور شہادت کے بعد پیدا ہونے والے خلاء اور تحریک میں عارضی جمود کو توڑ کر جھالاوان کے پہاڑوں میں مزاحمت کو زندہ اور روشن کیا ریاست کی جانب سے ان کے لئے بے پناہ مشکلات پیدا کئے گئے ان کے کاموں میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششوں کی گئی انہیں خریدنے اور جھکانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ کسی بھی ریاستی ہتکھنڈے سے بے پرواہ ہوکر ریاست کی آنکھوں میں آنکھوں میں ڈال کر جدوجہد جاری رکھی ایک وقت میں ان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی بعد ازان جب انہیں رہائی ملی تو وہ گھر میں بیٹھنے کے بجائے واپس مزاحمت کی راہ لی اور پہاڑوں کو اپنا مسکن بنایا جھالاوان میں مزاحمت کی حرارت کو زندہ رکھا ان کی کوششوں سے تحریک میں ابال پیدا ہوگئی ترجمان نے کہا کہ آج چار دہائی بعدشہید علی محمد کی جدوجہد اور قربانیاں اس لئے یاد کی جاتی ہے کہ انہوں ایک مقصد کے لئے جدوجہدکی ان کے پاس ایک نصب العین ایک سوچ اور نظریہ تھا اس کی وژن ہمیشہ زندہ اور تابندہ اور مشعل راہ ہے ویسے تو جھالاوان کے مٹی میں شہید علی محمد کے کئی ہم عصر اور ہم عمر لوگ دفن ہیں ان کے اپنے خاندان اور قبیلہ کے ہزاروں لوگ اس مٹی کے پہلو میں دفن ہیں