|

وقتِ اشاعت :   August 19 – 2016

کوئٹہ :  بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ ۔ تفصیلات کے مطابق 8اگست کوسول ہسپتال کوئٹہ میں المناک واقعہ کے بعد صوبائی وزارت داخلہ نے کوئٹہ شہر سمیت اندرون بلوچستان میں سیکورٹی ہائی الرٹ کر دی ہے کوئٹہ شہر میں ایف سی پولیس اور اے ٹی ایف کا گشت بڑھا دیا گیا خاص طورپر ریلوے اسٹیشن ، ہسپتالوں تجارتی مراکز ، اور پرہجوم مقامات پر سیکورٹی ہائی الرٹ ہے ۔ ذرائع نے جمعرات کی شب این این آئی کو بتایا کہ کوئٹہ شہر میں 8اگست کو دہشتگردی کے واقعے کے بعد ابھی تک کوئٹہ شہر میں خوف و حراس ہے دوسری جانب وکلاء برادری نے غیر معینہ مدت کے لئے ہڑتال کی ہوئی ہے جس کی وجہ سے کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان میں اہم کیسوں کی سماعت نہیں ہورہی کیونکہ ان کیسوں کی پیر وی ممتاز اور سنیئر وکلاء کر رہے تھے جو سول ہسپتال کے دھماکہ میں شہید ہوگئے دوسری جانب پار لیمنٹرین سیاستدانوں اور اہم شخصیات نے بھی اپنی آمدروفت کو خفیہ رکھا ہوا ہے ذرائع نے مزیدبتایا ہے کہ عوام ان جگہوں پر جانے سے گریز کریں جہاں پر زیادہ رش ہوں یا کوئی جلسہ جلوس منعقد ہورہا ہوں کیونکہ 8اگست کے واقعے کے بعد ابھی تک عوام تاجر برادری طلباء تنظیمیں سیاستدانوں میں خوف پایا جا تاہے ۔