|

وقتِ اشاعت :   August 20 – 2016

کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فرنٹیئر کور بلوچستان کی کوئٹہ میں تعیناتی اور اختیارات میں3 ماہ کیلئے توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا یاد رہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گزشتہ کئی سال قبل بلوچستان سمیت کوئٹہ میں دہشتگردی اور بدامنی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر حکومت نے سیکورٹی انتظامات کو مضبوط بنا نے اور دہشتگردی کا قلع قمع کرنے کیلئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں فرنٹیئر کور کو طلب کیا تھا اور مختلف اوقات میں ان کے اختیارات میں محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے کوئٹہ کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کے اختیارات میں توسیع کی جاتی رہی ہے گزشتہ روز بھی فرنٹیئر کور کو دیئے جانیوالے اختیارات کی مدت ختم ہونے کے بعد محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے فرنٹیئر کور بلوچستان کے اختیارات میں مزید 3 ماہ کی توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔