کوئٹہ: کوئٹہ میں کومبنگ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے۔ مزید تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ترجمان ایف سی کے مطابق خروٹ آباد اور ملحقہ علاقوں میں رات گئے کامبنگ آپریشن کیا گیاجس میں حساس اداروں، ایف سی اور پولیس کے تین سو سے زائد اہلکاروں مشترکہ طور پر حصہ لیا۔ آپریشن کے دوران تیرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے چوبیس پستول(9ایم ایم،ٹی ٹی اور30بور)، دو رائفلیں اور ایک شارٹ گن برآمد کرلی گئیں۔ گرفتار افراد کو تفتیش کیلئے تھانہ خروٹ آباد منتقل کردیا گیا ہے ۔پولیس ترجمان کے مطابق اسلحہ لائسنس کی ویر ی فیکشن کی جارہی ہے۔ دریں اثناء ایف سی اور حسا س ادارے کی ضلع ڈیرہ بگٹی میں کاروائی 2مشتبہ افراد گرفتار دہشت گر دوں کے ٹھکا نے مسما ر ،ترجمان ایف سی کے مطابق ہفتہ کو ایف سی اور حسا س ادارے نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے کلیری میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلا ع پر کاروائی کرتے ہوئے 2مشتبہ افراد گرفتار کر لیا جبکہ دہشت گر دوں کے زیر استعما ل 3 ٹھکا نوں کو مسما ر کردیا ۔ اور بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کردیا دو مشتبہ افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جاتا ہے جو کافی عرصے سے کوئٹہ سمیت ڈیرہ بگٹی اور دیگر علاقوں میں دہشتگردی میں ملوث رہے ہیں مزید تحقیقات جاری ہے ۔