کوئٹہ: بلوچستان کے صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں کانگو وائرس کی تصدیق کوئٹہ میں دو خواتین سمیت تین افراد فاطمہ جناح ٹی بی سینٹوریم میں زیر علاج ہے ،کوئٹہ کے شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل پایا جاتا ہے ۔ دوسرے صوبوں سے آنے والے عید قرباں جانوروں میں بھی کانگو وائرس کی اطلاع ۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق کانگو وائرس کے تینوں مریضوں کا علاج جاری ہے جنہیں 3روزقبل ہسپتال لایاگیاجس میں دو افغان مہاجر خواتین جبکہ ایک کا تعلق قلعہ سیف اﷲ سے ہے خواتین کے نام فاطمہ اور ثریا جبکہ مرد کا نام حبیب اﷲ بتایاجاتاہے علاوہ ازیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں کانگو وائرس کے تدارک کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری کی خصوصی ہدایت پر اسپرے مہم چوتھے روز بھی جاری رہی مذکورہ مہم ماہ نومبر تک جاری رہے گی عید الاضحی کے موقع پر کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں قربانی کے جانوروں کی خرید وفروخت کیلئے لگائی جانیوالی منڈیوں اور پیڑیوں کے علاوہ گوشت ، پولٹری فارم،پولٹری سٹور سمیت ڈیری فارمز میں بھی چلائی جائیگی کوئٹہ میں محکمہ لا ئیو اسٹا ک اور حکومت بلو چستان کے تعاون سے عید الاضحی سے قبل کا نگو وائر س کے تدا رک کے لئے اسپر ے مہم کا آغازکر دیا گیا ہے ۔اس مہم کے دوران کو ئٹہ کے خارجی اور داخلی راستوں اور تمام چھوٹی بڑی بکرا پڑیوں میں اسپرے کیا جارہا ہے ۔مہم کی نگرانی محکمہ لائیو اسٹا ک کے ڈپٹی ڈا ئریکٹر غلام رسو ل تا ج کر رہے ہیں ۔انہو ں نے بتا یا کہ عید قر باں کے لئے کو ئٹہ میں مختلف علاقوں سے قربانی کے جانو ر فروخت کے لئے لا ئے جاتے ہیں اس لئے عید سے قبل اسپرے کا مقصدقربانی کے جانو ر خر یدنے والو ں کو کانگو وائر س سے محفوظ رکھنا ہے ۔ڈپٹی ڈا ئر یکٹر نے بتا یا کے اس مہم کے لئے کو ئٹہ کو 6زون میں تقسیم کیا گیا ہے ۔مگر محدود وسائل کے باعث مشکلا ت کا سا منا کر نا پڑ رہا ہے ۔اس مہم کے دوران کو ئٹہ میں ڈیری فارم ،باڑوں، گو شت کی دوکانوں سمیت پولٹری فارموں میں بھی اسپر ے کیا جا رہا ہے ۔اس اسپرے کا اثر 6ماہ تک رہتا ہے اس کے علاوہ مذکورہ مہم کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ماہ نومبر تک جاری رہے گی تاکہ جانوروں اور لو گوں کو کانگو وائرس سے محفوظ رکھا جا سکے۔واضح رہے کہ رواں سال کے دوران کانگو وائرس سے 11افرادجاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے کانگو وائرس کے 83مریضوں کو مختلف ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ان میں سے 22مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی ۔