|

وقتِ اشاعت :   August 21 – 2016

کوئٹہ کے فاطمہ جناح ٹی بی سینی ٹوریم اسپتال میں زیر علاج کانگو وائرس کی شکار خاتون جاں بحق ہوگئی۔بلوچستان میں رواں سال کانگو سے ہلاک افراد کی تعداد 12 ہوگئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق کانگووائرس کاشکار خاتون مریض فاطمہ بی بی کو 3 روز قبل افغانستان کےعلاقے قندھار سے لاکر کانگو وائرس کے شبہ میں فاطمہ جناح اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔ فاطمہ بی بی کے خون کے نمونے لیبارٹری بھجوائے گئے، جس میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی،3 روز زیرعلاج رہنے کے بعد ہفتہ کی رات گئے دم توڑ گئی۔ اسپتال ذرائع کے مطابق رواں سال کانگووائرس سے12افراد ہلاک ہوچکے ہیں،ان مریضوں میں کوئٹہ اور بلوچستان کےمختلف علاقوں کےعلاوہ افغانستان سے تعلق رکھنےوالے مریض بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ملک بھر میں کانگو وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 19ہوگئی ہے، وائرس سے کراچی میں 5، کوئٹہ میں 12جبکہ بہاولپور میں 2افرادجاں بحق ہوچکے ہیں۔