حلب: شام میں روسی طیاروں کی بمباری سے زخمی ہونے والے بچے عُمران کا بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے شہر حلب میں روسی طیاروں کی بمباری سے زخمی بچے عُمران کی مٹی میں اٹی ہوئی تصویر نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، روسی طیاروں کی بمباری میں عُمران کے والدین ہلاک جب کہ اس کا بڑا بھائی شدید زخمی ہو گیا تھا جو گزشتہ کئی روز سے اسپتال میں زیر علاج تھا تاہم وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اپنے خالق حقیقی سے جا ملا۔
روسی طیاروں کی بمباری سے زخمی ہونے والی تصویر سوشل میڈیا پر اس قدر وائرل ہوئی کہ اس نے ترکی کے ساحل پر مردہ پائے جانے والے بچے ایلان کردی کی یاد تازہ کردی۔ دنیا بھر میں عُمران کے گھر پر بمباری کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی اور شام میں فوری طور پر جنگ بندی کا مطالبہ کیا جانے لگا۔
دنیا کو ہلا دینے والی تصویر؛ شامی بچے عُمران کا بھائی دم توڑگیا
وقتِ اشاعت : August 21 – 2016