کوئٹہ :ضلع زیارت کی تحصیل سنجا وی میں ایف سی اورحسا س ادارے کی کا لعدم تحریک طا لبا ن پاکستان کے ٹھکا نوں پر کاروائی،خود کش جیکٹ سمیت اسلحہ و بارود برآمد سکیورٹی ذرائع کے مطابق اتوار کی شب خفیہ اطلاع کی بناہ پر ایف سی اورحسا س ادارے نے ضلع زیارت کی تحصیل سنجا وی کے پہاڑی علاقے میں کاروائی کے دوران کا لعدم تحریک طالبان پاکستان کے زیر استعما ل ٹھکا نوں پر چھاپے کے دوران ایک خودکش جیکٹ سمیت ،5 گرینڈ ،2 کلا شنکوف ،راشن ، کمبل اور دیگر سامان برآمد کر لیا اور ٹھکا نوں کا مسمار کر دیا جبکہ کاروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ،سکیورٹی ذرئع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن رات گئے تک جاری رہا۔