|

وقتِ اشاعت :   August 24 – 2016

کوئٹہ: بلوچ ری پبلکن پارٹی کے مرکزی ترجمان شیر محمد بگٹی نے کہاہے کہ بلوچستان میں ریاستی مظالم میں تیزی لائی گئی ہے اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ بلوچ قوم کی نسل کشی میں مختلف حربے استعمال کئے جارہے ہیں بلوچستان کے طول و عرض میں بے گناہ بلوچ اور عام آبادیوں کے خلاف فورسز کی کارروائیوں، اغواء نما گرفتاریوں اور مسخ شدہ لاشوں کے پھینکے کا سلسلہ بدستور جاری ہے شیر محمد بگٹی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ کئی روز سے ڈیرہ بگٹی سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں فورسزکی کارروائیوں کے دوران عام آبادی کو جارحیت کا نشانہ بنایا جارہا ہے13اگست سے اب تک ڈیرہ بگٹی میں دوران کارروائی31 بے گناہ بلوچوں کو شہید کیا گیا جا چکا ہے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہے ان کارروائیوں میں ہیلی کاپٹروں سے شیلنگ کے علاوہ مارٹر گولوں سے عام آبادیوں کو نشانہ بنایا گیا اسی طرح آواران میں ہر ہفتے 10 دس لاپتہ بلوچوں کو شہید کیا جا رہا ہے اور انہیں مسلح حملہ آور ہونے کا نام دیا جا رہا ہے جن دو بلوچ فرزندوں حالیہ دنوں آواران میں شہید کیا گیا وہ ایک سال سے زائد عرصے سے فورسز کی حراست میں تھے کوئٹہ کے نیوکاہاں سے ایک ہفتے کے دوران ایک درجن سے زائد افراد کو حراست کے بعد اداروں نے لاپتہ کردیا شیر محمد بگٹی نے پارٹی قائد نواب براہمدغ بگٹی پر ریاست کی جانب سے مقدمات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لئے کوئی نہیں بات نہیں ہے بلوچستان میں لوگوں پر جیٹ طیاروں اور گن شپ ہیلی کوپٹروں سے بمباری کی جاتی ہے جہاں پر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بات کرنے پر آپ پر مقدمات درج کئے جائے تو وہاں کے لوگوں کے ساتھ کس طرح کا سلوک روا رکھا جائے گا ہمیں ریاست کی جانب سے ہمارے پیاروں اور اکابرین کی مسخ شدہ لاشیں ملتی رہی ہیں تو مقدمات درج کرنا کوئی بڑی بات نہیں ہے لیکن یہ اقوام عالم کیلئے ایک سیکھ ضرور ہے کہ بھارت جیسے بڑے ملک کے وزیر عظم پر ایک بیان پر مقدمات درج کئے جاتے ہو وہاں ان لوگوں کی زندگی کیسے ہوگی اور باقی بنیادی سہولتیں تو اپنی جگہ انہیں جینے کا حق بھی میسر ہو گا کہ نہیں بی آر پی کے ترجمان نے بلوچستان کے عوام، ٹرانسپورٹرز اور کاروباری حلقوں سے ایک بار پھر سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ 26اگست کو ڈاڈائے قوم شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کی مناسبت سے اپنا کاروبار بند رکھے اور گاڑیوں کو سڑکوں پر نہ لائے اور پارٹی کے شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کو کامیاب بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں ترجمان کہاکہ بلوچ قوم بھارت کے وزیر عظم کے شکر گزار ہے کہ انہوں نے مظلوم بلوچ پر ہونے والے مظالم پر آواز بلند کی ہمیں امید ہے امریکہ، یورپی ممالک سمیت ایشیائی بھی آگے بڑھے اور ایک قوم کے وسائل پر قابض ہونے کیلئے ان کو صفحہ ہستی سے مٹانے کے ریاستی منصوبے کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔