کوئٹہ : بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ 26 اگست کو شہید نواب اکبر خان بگٹی کی برسی کی مناسبت سے جو ہڑتال کی کال دی گئی ہے پارٹی کی جانب سے اس ہڑتال کی حمایت کی گئی ہے بیا ن میں کہا گیا ہے کہ شہید نواب اکبر خان بگٹی کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں انہوں نے جس ثابت قدمی کیساتھ جام شہادت نوش کی تاریخ میں کبھی ان کی قربانی فراموش نہیں کی جاسکتی بلکہ رہتی دنیا تک ان کی ثابت قدمی ‘ مستقل مزاجی اور ایک امر کے سامنے اپنے اصولی موقف کو اپناتے ہوئے قربانی دی اور امر ہوگئے پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان کے عوام سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کل کی ہڑتال کو کامیاب بناکر اپنا مثبت کردار ادا کریں دریں اثناء پارٹی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ 31 اگست کو پارٹی کی جانب سے خضدار میں عظیم الشان جلسہ عام کو کامیاب بنانے کے حوالے سے پارٹی قائد سرداراختر جان مینگل خضدار میں مختلف کارنر میٹنگ اور جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ تاریخی جلسہ عام بلوچستان کی سیاست میں اہمیت کا حامل اور سنگ میل ثابت ہوگا اور پورے جھالاوان میں جس طرح سے غیور بلوچوں کے جوش و جذبہ جلسہ کو کامیاب بنانے کے حوالے سے دکھائی دیتا ہے اس سے واضح ہوتا ہے کہ جس طرح نوشکی ‘ دالبندین ‘ مستونگ ‘ قلات ‘ حب چوکی میں پارٹی کارکنوں نے اور بلوچ عوام نے ان علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں بڑی تعداد میں جلسوں میں شرکت کرکے پہلے ہی واضح کر دیا تھا کہ بی این پی ہی نجات دہندا بڑی سیاسی قومی و جمہوری قوت ہے جو مسلسل جدوجہد کے ذریعے بلوچستان کے جملہ مسائل کے حل کیلئے غیرمتزلزل انداز میں جدوجہد کررہی ہے بیان میں کہا گیا ہے کہ 31 اگست کا جلسہ عام شہہدائے کوئٹہ کی مناسبت سے منعقد کی جارہی ہے اس جلسہ عام میں بلوچستان کے ترقی پسند ‘ قوم دوست ‘وطن دوست ‘ وکلاء اور تمام مکتبہ فکر کے لوگ شرکت کریں گے عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اپنی شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ 8 اگست کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا جاسکے۔