کراچی کے علاقے دہلی کالونی کے قریب پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، تاہم فیصل واوڈا واقعے میں محفوظ رہے۔
فیصل واوڈانے کہا کہ نیب کے دفتر میں ثبوت جمع کراکر گھر واپس جارہے تھے کہ دہلی کالونی میں موٹرسائیکل سوار افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔
انہوں نے مزید کہا کہ گاڑی بم پروف ہے اس لیے میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے بالکل محفوظ ہوں۔
فائرنگ کرنے والے ملزمان کے متعلق فیصل واوڈا نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نامعلوم افراد نہیں ہیں سب کو پتہ ہے کہ کون ہیں۔
ایس ایس پی ساؤتھ ثاقب اسماعیل کا کہنا ہے کہ فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ کی تحقیقات کررہے ہیں،یہ بھی تحقیقات کررہے ہیں کہ گاڑی پر کتنی گولیاں لگی ہیں،کچھ دیر میں صورت حال واضح ہو جائے گی۔
وزیر اعلیٰ سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےفیصل واوڈا پرفائرنگ کے واقعے کی آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
کراچی:دہلی کالونی میں فیصل واوڈا کی گاڑی پر فائرنگ
وقتِ اشاعت : August 26 – 2016