|

وقتِ اشاعت :   August 27 – 2016

کوئٹہ: پاک افغان سرحدی علاقے میں حساس اداروں کی کا رروائی داعش کے اہم کمانڈر سمیت6 ساتھیوں کو گرفتار کر لیا دہشتگردوں کا افغانستان اور شام میں تربیت اور لڑنے کا اعتراف کر لیا ذرائع کے مطابق پاک افغان سرحدی علاقے میں حساس اداروں کی کارروائی داعش کااہم کمانڈر6ساتھیوں سمیت گرفتار، بڑی تعدادمیں اسلحہ گولہ وبارودبرآمدکارروائی گرفتاردہشتگردوں کی نشاندہی پرکی گئی دہشتگردوں کا افغانستان اورشام میں تربیت اور لڑنے کااعتراف گرفتاردہشتگرد پاکستان میں داعش کیلئے بھرتیاں کررہے تھے، گرفتاردہشتگردسہولت کاری اورذہن سازی کاکام بھی کرتے رہے ابتدائی ذہن سازی کے بعدنوجوانوں کوتربیت کیلئے افغانستان بجھوایاجاتاتربیت افغان علاقے شوراوک اورسرلٹ میں دی جاتی تھی اعتراف کیا گرفتاردہشتگرد پاکستان میں تنظیم کیلئے بھرتیاں کررہے تھے گرفتاردہشتگردسہولت کاری اورذہن سازی کاکام بھی کرتے رہے ذہن سازی کے بعدنوجوانوں کوتربیت کیلئے افغانستان بجھوایاجاتا تربیت افغان علاقے شوراوک اورسرلٹ میں دی جاتی تھی گرفتار دہشتگردوں ایک تیار دیسی ساختہ بم، تین کلاشنکوف،پانچ رائفلیں برآمد40دیسی ساختہ بن،بم بنانے کے آلات اور جہادی لٹریچر بھی برآمدکر لیا گیا،کوئٹہ وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے نوشکی میں سیکورٹی اداروں کی کامیاب کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے اہم علاقائی کمانڈر کی چھ ساتھیوں سمیت گرفتاری اور بھاری مقدار میں اسلحہ اور دہشت گردی کی کاروائیوں میں استعمال ہونے والے دیگر مواد کی برآمدگی پر اطمینان اور مسرت کا اظہار کیا ہے، اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر ملک و قوم کی حفاظت کرتے ہوئے دہشت گردوں کا خاتمہ کر رہی ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ اب بلوچستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ، ان کا ہر جگہ پیچھا کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ناصرف دہشت گردبلکہ ان کے معاون کار بھی قانون کی گرفت سے نہیں بچیں گے، انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے اور حکومت جڑ سے اس ناسور کا خاتمہ کرنے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے، ہم اپنی آئندہ نسلوں کے لیے ایک پرامن اور پڑھا لکھا بلوچستان چھوڑ کر جائیں گے،اس سے قبل کوئٹہ میں گزشتہ روز ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی کاکہناتھاکہ فورسز اور حساس اداروں کی کامیاب کارروائی کے دوران نوشکی میں القاعدہ کے سرغنہ اور داعش کے سہولت کار کو 6ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیاگیاہے جن کے قبضے سے جہادی لیٹریچر اوردیگر بھی برآمدکرلیاگیاہے انہوں نے بتایاکہ گرفتار دہشتگرد 2012میں القاعدہ میں شامل ہوئے اور بعد ازاں افغانستان میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کی گرفتار دہشت گرد القاعدہ اورداعش کیلئے نوجوانوں کی برین واشنگ کا بھی کام کرتا تھا اوربعدازاں انہیں تربیت کیلئے افغانستان بھیجاجاتاتھا انہوں نے کہاکہ حکومت سیکورٹی ادارے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑے ہیں انہوں نے کہاکہ چھاپہ مار کارروائی سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے جیسے ہی اطلاعات موصول ہوتی ہے وہ حقائق کو سامنے لائیں گے نوشکی سے آمدہ اطلاعات کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک تیار دیسی ساختہ بم ،3کلاشنکوف ،5رائفلیں اور40دیسی ساختہ اوربم بنانے والے دیگر آلات برآمدکرلئے گئے ہیں ذرائع کے مطابق گرفتار افراد نے افغان علاقے شوراوک اورسرلٹ میں تربیت حاصل کرنے سمیت پاکستان میں القاعدہ اورداعش کیلئے بھرتیوں کا بھی اعتراف کیاہے جبکہ انہوں نے افغانستان اورشام میں تربیت اورلڑنے کابھی اعتراف کیاہے۔گرفتارملزمان سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے ۔