|

وقتِ اشاعت :   August 28 – 2016

اسلام آباد :  نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کی تعمیر و مرمت کیلئے گزشتہ تین سالوں کے دوران 2 کھرب ایک ارب سے زائد خرچ کئے گئے ہیں جس مین ایک کھرب ستر ارب روپے سے زائد تعمیر پر خرچ کئے گئے ہیں جبکہ تیس ارب روپے سے زائد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز کی مرمت پر خرچ کئے گئے ہیں سرکاری دستاویزات کے مطابق موجودہ حکومت نے اپنے دور حکومت میں سب سے زیادہ پیسے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز کی تعمیر اور مرمت کیلئے پنجاب میں خرچ کئے ہیں پنجاب میں 43 ارب 14 کروڑ 95 لاکھ روپے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کی تعمیر پر خرچ کئے ہیں جبکہ گیارہ ارب بیس کروڑ دس لاکھ روپے نیشنل ہائی ویز اور موٹر ویز کی مرمت پر خرچ کئے ہیں سندھ میں 22 ارب 8 کروڑ 22 لاکھ روپے تعمیر پر اور پانچ ارب 91 کروڑ 39 لاکھ روپے موٹر ویز اینڈ نیشنل ہائی ویز کی مرمت پر خرچ کئے گئے اس طرح بلوچستان میں چوبیس ارب 67 کرور روپے موٹر ویز اینڈ نیشنل ہائی ویز کی تعمیر پر خرچ کئے گئے اور 4 ارب 55 کروڑ 24 لاکھ روپے مرمت کیلئے خرچ کئے گئے ہیں۔ کے پی کے میں گزشتہ تین سالوں کے دوران 36 ارب 66 کروڑ 55 لاکھ روپے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز کی تعمیر کیلئے جبکہ 6 ارب 27 کروڑ 90 لاکھ روپے مرمت کیلئے خرچ کئے گئے ہیں گلگت بلتستان کیلئے موجودہ حکومت نے اپنے دور میں 23 ارب 58 کروڑ 88 لاکھ روپے تعمیر پر خرچ کئے گئے ہیں گزشتہ تین سالوں کے دوران موٹر ویز کی مرمت کیلئے دو ارب 58 کروڑ 11 لاکھ روپے خرچ کئے گئے ہیں موجودہ حکومت نے 20 ارب 60 کروڑ 17 لاکھ روپے گزشتہ تین سالوں کے دوران مختلف جگہوں پر موٹر ویز اینڈ نیشنل ہائی ویز پر خرچ کئے ہیں۔