کوئٹہ: تحریک انصاف بلوچستان کے صدر سردار یارمحمد رند نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کی ہے ، عمران خان کا موقف عوام کے دلوں کی آواز ہے حکمرانوں کی کرپشن کا دور ختم ہو چکا ہے ،پارٹی میں نوجوانوں کی شمولیت سے تحریک انصاف بلوچستان میں فعال اور مضبوط ہوگی۔ یہ ہات انہوں نے مسلم لیگ(ن) یوتھ ونگ کے دوست محمد کاکڑ کی اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر میراسماعیل لہڑی،سردار خادم حسین وردگ ، چوہدری شبیر ،ملک خدا بخش لہڑی ، سید بسم اللہ آغا،سید زین العابدین خلجی ،غفار کاکڑ،سلیم جبار پپواور دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک اور قوم کو بچانے کی جنگ لڑ رہے ہیں اور قوم بھی عمران خان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک احتساب کسی جماعت،فرد، جمہو ریت کیخلاف نہیں بلکہ ملک میں کر پشن کے خلاف ہے اور کر پشن کیخلاف احتجاج کر نا ہمارا آئینی اور جمہو ری حق ہے جس سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا ۔ انہوں نے کہاکہ ملک کرپشن سے تباہ ہورہا ہے ،ہر طرف غربت پھیل رہی ہے ،امیر غریب میں فر ق بڑھتا جارہا ہے اور ہم اپنے اپنے بچوں کو تعلیم نہیں دے سکتے کیونکہ ہمارے پاس اتنے پیسہ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک میں نوجوان ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں جنہیں تحریک انصاف ایک پلیٹ فارم پر متحد کرکے انکی صلاحیتوں کو ملک کے وسیع تر مفاد کیلئے بروئے کارلائے گی ۔انہوں نے کہا کہ نوجوان پربھی یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ ملک کو موجودہ بحرانی کیفیت سے نکالنے کیلئے تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا بھر پورساتھ دیں۔ انہوں نے دوست محمد کاکڑ کو اپنے ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت پر مبارکباد د ی۔