کوئٹہ : فاطمہ جناح چیسٹ ہسپتال کوئٹہ میں کانگو وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں دو مزید مریضوں کو کوئٹہ اور مستونگ سے لاکر داخل کردیاگیاہے جن کے خون کے نمونے کراچی بھجوائے جائینگے ،ہسپتال ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے سرکی روڈ سے تعلق رکھنے والے 55سالہ رحمت اللہ اورمستونگ کے 14سالہ لڑکے عبدالمنان کو ہسپتال لا کر کانگو کے مریضوں کیلئے مختص وارڈ میں داخل کرایاگیا کیونکہ دونوں مریضوں کے منہ سے خون آنے کی شکایات تھی واضح رہے کہ سال رواں کے دوران ہسپتال میں کانگو سے متاثر ہونے کے شبے میں اب تک صوبے کے مختلف اضلاع اورکوئٹہ سے 90مریض داخل کرائے جاچکے ہیں جن میں سے 24افراد میں کانگوا وائس کی تصدیق کی جاچکی ہے جبکہ 9افراد کانگو وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہارگئے ہیں موجودہ صورتحال کے پیش نظر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے ۔