کوئٹہ: کوئٹہ کے ڈسٹرکٹ جیل میں نوجوان نے گلے میں آزار بند ڈال کر خودکشی کرلی۔ جیل حکام کے مطابق محمد ہاشم کی لاش جیل کے بیت الخلاء سے ملی۔ انہوں نے روشن دان میں آزار بند ڈال کر اپنے گلے میں پھندا ڈالا اورخودکشی کرلی۔ ساتھی قیدیوں نے لاش اتاری اور فوری طور پر جیل حکام کو مطلع کرکے سول اسپتال بجھوائی جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ محمد ہاشم کی موت چند گھنٹے پہلے ہی ہوچکی تھی۔ جیل ذرائع کے مطابق محمد ہاشم نے ایک ہفتے قبل اپنے بہنوئی کو چاقو مار کر زخمی کیا تھا جس پر انہیں گرفتار کرکے جیل بجھوایا گیا۔ جیل ذرائع نے بتایا کہ محمد ہاشم سے ایک روز قبل ان کی اہلیہ ملنے جیل آئی تھی جس کے بعد سے وہ انتہائی پریشان تھے ۔