|

وقتِ اشاعت :   August 31 – 2016

کوئٹہ; میگا کرپشن کیس میں گرفتار سابق سیکریٹری خزانہ بلوچستان مشتاق احمد رئیسانی نے سرکاری ملازمت سے ریٹائرڈمنٹ کیلئے درخواست دیدی۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مشتاق احمد رئیسانی نے ملازمت سے ریٹائرڈ منٹ کیلئے چند دن قبل محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو درخواست بجھوائی ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کی جانب سے اس درخواست کی منظور نہیں دی گئی ۔مشتاق احمد رئیسانی بلوچستان سول سروسز کے گریڈ اکیس کے آفیسر ہیں۔ انہیں رواں سال مئی میں محکمہ بلدیات اور محکمہ خزانہ کے اربوں روپے فنڈز کے خورد برد کے الزام میں نیب نے گرفتار کیا تھا۔ گرفتاری کے بعد انہیں ملازمت سے معطل کردیا گیا تھا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتاق احمد رئیسانی نیب قانون کے تحت پلی بارگین کرنا چاہتے ہیں تاکہ انہیں میگا کرپشن کیس میں رہائی مل سکے۔