|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2016

اسلام آباد: کالعدم بلوچ ریپبلکن پارٹی کے سربراہ اور پاکستان کو مطلوب براہمداغ بگٹی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کی تیاریاں کی جاری ہیں، بلوچستان حکومت کی طرف سے وزارت داخلہ کو براہمداغ بگٹی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کر دی گئی ہیں تاہم ملزم کے ریڈ وارنٹ کے اجرالئے درکار مزید مواد اکٹھا کیا جا رہا ہے ،ذرائع کے مطابق بلوچستان میں متعددد کارروائیوں میں پاکستان کو مطلوب بلوچ علیحدگی پسند باغی رہنما براہمداغ بگٹی کو انٹر پول کے ذریعے پاکستان لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ ان کے خلاف درج مقدمات میں اس کاٹرائل کیا جا سکے ، صوبائی محکمہ داخلہ کی طرف سے وزارت داخلہ کو براہمداغ بگٹی کو بیرون ملک سے پاکستان لانے کے لئے ایک درخواست ارسال کی گئی ہے اس درخواست میں ان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سمیت انسداد دہشتگردی کی عدالتوں کی طرف سے اسے اشتہاری قرار دینے کے فیصلے بھی شامل ہیں، ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے صوبائی محکمہ داخلہ کو ملزم کے خلاف مزید شواہد کی فراہمی کا کہا ہے تاکہ انٹرپول کے ایس او پی کے مطابق فائل مکمل کر کے اس کے ریڈ وارنٹ جاری کروائے جا سکیں۔