|

وقتِ اشاعت :   September 1 – 2016

کوئٹہ:کوئٹہ میں مشتعل شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔ پولیس کے مطابق ملزم عطاء اللہ ولد فیض محمد نورزئی نے مشرقی بائی پاس بھوسہ منڈی کے علاقے کلی مندوخیل آباد میں واقع اپنے گھر میں فائرنگ کرکے اہلیہ بی بی شافیہ کو قتل کردیا ۔فائرنگ کے بعدملزم نے اپنی تین بیٹیوں اور بیٹے کو لیکر مغربی بائی پاس پر پشتون باغ میں رشتہ دار کے ہاں چھوڑ کر آیا اور جبل نور القرآن کے پاس آکر خود کو بھی گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔ عطاء اللہ کی لاش بولان میڈیکل اسپتال جبکہ اس کی اہلیہ کی لاش سول اسپتال پہنچائی گئی۔ واقعہ کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی جاتی ہے۔