کوئٹہ: بلوچستان میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوگئی۔ متاثرہ افراد کی تعداد چھبیس ہوگئی ۔فاطمہ جناح چسٹ اینڈ جنرل اسپتال کے حکام کے مطابق تین روز قبل ضلع پشین سے داد محمد نامی مریض کو ناک اور منہ سے خون بہنے کی شکایت پر اسپتال لایا گیا جس کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے کراچی بجھوائے گئے۔ اب ٹیسٹ رپورٹ میں کانگو وائرس کی تصدیو ہوگئی ہے۔ اسپتال حکام کے مطابق جمعرات کو پشین سے ایک اور مریض بارہ سالہ عبدالولی کو بھی کانگو کے شبے میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جس کے ٹیسٹ کراچی بجھوادیئے گئے ہیں۔ رواں سال رواں سال کا نگو کے شبے 92مر یض اسپتال لائے جا چکے ہیں۔ اسپتال حکام کے مطابق رواں سال چھبیس افراد میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو چکی ہے جن میں سے نو مریض ہلاک ہو چکے ہیں۔