|

وقتِ اشاعت :   September 3 – 2016

کوئٹہ: آواران میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق آوران کے علاقے بیدی میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے میر عبدالرشید رخشانی ولد پیر محمد کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ فائرنگ کا دوسرا واقعہ آواران کے علاقے مشکے میں ماہی کے مقام پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے میر آدم خان ولد نور جان محمد حسنی کو قتل کردیا۔ مقتول سڑک کی تعمیر کے منصوبے کے ٹھیکیدار اورکالعدم تنظیم کے سرنڈر ہونیوالے کمانڈر مہر اللہ کے چچا تھے ۔ دونوں واقعات کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔