|

وقتِ اشاعت :   September 4 – 2016

خضدار : جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر شیخ الحدیث مولانا فیض محمد نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام عالمی امن کا داعی ہے اسلام سلامتی سے ماؤخوذ ہے ، جبکہ مسلمانوں کا عقیدہ ایمان کا نام امن کے ساتھ رہنا اور دوسرے لوگوں کے لئے امن کا باعث بنانا ہے اس کے باوجود اسلام کے دشمن یہودو ہنود اور ان کا میڈیا اسلام کو دہشت گرد مذہب اور مسلمانوں کو دہشت گرد قوم ثابت کرنے میں پوری قوت صرف کررہی ہے جمعیت علماء اسلام سیاسی و جمہوری نظام میں رہتے ہوئے دنیاء میں مغرب کا اس پرو پیگنڈ ہ کو دلیل و حجت کے ساتھ غلط ثابت کرنے کی بھر پور کوشش کررہی ہے ، ااٹھارویں ترمیم میں مذہبی دہشت گرد ی کی اصطلاح کو متعارف کرنا نہ صرف غلط فیصلہ ہے بلکہ اسلام کے دشمنوں کو خوش کرنے کی ایک ناکام کوشش ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے خضدار میں میر یونس عزیز زہری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر جے یو آئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی عبدالقادر شاہوانی ،مرکزی کونسل کے رکن میر یونس عزیز زہری ،ضلعی نائب امیر مولانا عبدالکبیر مینگل ،ضلعی ناظم اطلاعات مولانا بشیر احمد عثمانی ،مولانا عنایت اللہ رودینی اور جے ٹی آئی کے ضلعی امیر حافظ جمیل احمد ابرارکے علاوہ جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے ماتحت تحصیلوں کے صدور جنر ل سیکرٹریز وجمعیت علماء اسلام کے سنیئر راہنما بھی موجود تھے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر نے بتایا کہ جمعیت علماء اسلام کے پلیٹ فارم سے پورے بلوچستان میں ( امن کانفرنسوں ) کا ایک سلسلہ منعقد کیا جا رہا ہے جس کے پہلے مر حلہ میں رواں سال 16اکتوبر بروز اتوار کو جمعیت علماء اسلام ضلع خضدار کے زیر اہتمام انتہائی شان و شوکت کے ساتھ ( امن کانفرنس ) منعقد کیا جائے گا امن کانفرنس سے جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن ،مرکز ی سیکرٹر ی جنرل مولانا عبدالغفور حیدری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین خطاب کریں گے انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام کا خضدار میں منعقدہ امن کانفرنس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس میں اہم مشاورت ہوئی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس کانفرنس کو ایک تا ریخی کانفرنس بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے، اجلاس میں امن کانفرنس کے انتظامات کے لئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں ان کمیٹیوں کو ہدایت دی گئی کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں فوری طور پر اجلاس طلب کرکے کانفرنس کے کامیابی کے لئے عوامی ربطہ مہم شروع کریں ان علاقائی دوروں کو مکمل ہونے کے بعد ضلعی عہدہ داروں کے دورہ کا شیڈول تشکیل دیں اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ قلات ڈویثرن کے تمام اضلاع سے رابطہ کیا جائیگا کہ وہ جلسے میں افرادی قوت کی فراہمی کی کوشش کریں مولانا فیض محمد سمانی نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام کا یہ کانفرنس کسی جماعت سے مقابلہ یا سبقت لیجانے کی کوشش ہر گز نہیں ہے بلکہ ہماری یہ خواہش ہے کہ بلوچستان میں سیاسی سرگرمیاں مربوط انداز میں شروع ہوں ، کیونکہ گھٹن بد امنی کی ماحول کو جنم دیتا ہے امن کے ماحول کے لئے سیاسیچہل پہل ضروری ہوتا ہے ، مولانا فیض محمد نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ اس کانفرنس میں بلا تفریق تمام جماعتوں کے راہنماء و کارکنان شریک ہوں بلکہ اس سلسلے میں ضلع خضدار اور بلوچستان کے تمام جماعتوں کو باقاعدہ دعوت دی جائیگی مولانا فیض نے کہا ہے کہ امن اللہ کی بڑی نعمت ہے آج پورے ملک اور خاص طور پر بلوچستان کو امن کی شدت سے ضرورت ہے جمعیت علماء اسلام کی خواہش ہے کہ بلوچستان کے حل طلب مسائل اور خاص طور پر امن کے قیام کے لئے تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ملکر کام کریں اس سلسلے میں تمام جماعتوں کا آل پارٹیز کانفرنس طلب کیا جائے مولانا فیض محمد نے کہا کہ اس سلسلے میں جمعیت علماء اسلام ہر اول دستے کا کردار کرنے کو تیار ہے مولانا فیض محمد نے جمعیت علماء اسلام کے تمام کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ جلسہ کی کامیابی کے لئے رجوع الی اللہ کرکے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کر یں ، تاکہ امن خوش اسلوبی کے ساتھ نہایت اہمیت کا حامل کانفرنس بخیر و خوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچے ۔