کوئٹہ : نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے آواران کے سیاسی اور سماجی شخصیت میر عبدالرشید کے بہیمانہ قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ہے کہ میر عبدالرشید با با ئے بلوچستان میر غوث بزنجو کے دیرینہ رفیق قومی اور طبقاتی جدو جہد میں شہید کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے میر عبدالرشید نے ضلع آوران میں ششیک اور غنڈہ ٹیکس کے خاتمے کیلئے طویل اور صبر آزما جد وجہد کی اسی جد جہد کی بدولت علاقے سے ششیک اور غنڈہ ٹیکس کا خاتمہ ہوا اور علاقے کے چروہوں محنت کش کسانوں کو لاکھوں ایکڑ اراضی کی ملکیت ملی شہید عبدالرشید قومی اور طبقات جدوجہد آج بھی مظلوم طبقات کے لئے مشعل راہ ہے ترجمان نے کہاکہ ایسے شوری اور فکری جد وجہد کے سر خیل اور 90سالہ ضعیف العمر رہنماء کے قتل دراصل انسانیت اور قومی طبقاتی جد وجہد کو کچلنے کے مترداف ہے ایسے باکردار دیانت دار قومی و طبقاتی جدوجہد کے سر خیل شخصیت کو مخبر قرار دینا تاریخ کو مسخ اور اپنی ظلم اور بربریت پر پردہ ڈالنا ہے نا عاقیت اندیش عناصر شوری فکری اور نظریاتی لوگوں کو راستے سے ہٹا کر علاقے میں وحشت خوف اور دہشتگردی کے ذریعے بزور طاقت اپنی دھونس جمانا چاہتے ہیں ۔نیشنل پارٹی اس قسم کی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی اور اسے عوام دشمن عمل قرار دیتی ہے ۔ ترجمان نے کہاکہ آواران کے عوام بہتر جانتے ہیں کہ میر عبدالرشید کا کردار کیسا رہا ہے ایک 90سالہ ضعیف العمر شخص کس طرح ایک مخبر کا کردار ادا کر سکتا ہے اس قسم کا بیان نہ صرف مضحکہ خیز بلکہ بلوچستان کے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے ۔