|

وقتِ اشاعت :   September 5 – 2016

ہانگجو: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پرتبادلہ خیال کیا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بھا رتی وزیر اعظم نے چینی صدر سے کہا کہ نئی دہلی اور بیجنگ کو ایک دوسرے کے تزویراتی مفادات کے لئے حساس ہونا پڑے گا ۔ چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کے خدشات کا احترام کرتے ہوئے تعمیری انداز میں آپس کے اختلافات کو دورکرنا چاہئے ۔چین کے مشرقی شہر ہانگجو میں ہندوستانی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے بھارتی امور خارجہ وزارت کے ترجمان وکاس سوروپ نے کہا کہ جی 20 سربراہ اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے چینی صدرکے ساتھ اپنی 35 منٹ کی ملاقات میں چینی صدر شی جن پنگ کو بتایا کہ دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی امنگوں، خدشات اور اسٹریٹجک مفادات کااحترام کرنا چاہئے۔چین کی وزارت خارجہ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کو بتایا کہ چین بھارت کے ساتھدوطرفہ تعلقات میں مشکل سے حاصل کی گئی اچھی پوزیشن کو برقرار رکھنے کے کام کرنے کو تیار ہے۔