کوئٹہ : ملک کے مختلف نیوز چینل کے اینکر پرسن نے جامعہ بلوچستان کا دورہ کیا انہوں نے جامعہ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اقبال سے ملاقات کی۔ اس موقع پر صوبائی حکومت کے ترجمان انوارلحق کاکڑ، جامعہ کے رجسٹرار محمد طارق جوگیزئی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران جامعہ بلوچستان کے تعلیمی، تحقیقی سرگرمیوں، مستقبل کے پروگرامز سمیت مجوعی طور پر صوبے کے تعلیمی نظام، صورتحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں جامعہ بلوچستان کے شعبہ میڈیا اینڈ جنرلزم میں ایک نشست کا احتتام کیا گیا جس میں اساتذہ، طلباء و طالبات نے شرکت کی۔ نشست میں ملکی میڈیا کا کردار پالیسی کے حوالے سے بحث و مباحثہ ہوئے۔ طلباء و طالبات نے اینکر پرسن سے صحافتی شعبے سے متعلق اور ملکی پالیسیوں کے حوالے سے مختلف سوالات کئے۔ جن کا مہمانوں نے تمام سوالات کا مفصل جوابات دیئے۔ جامعہ کے کارکردگی کو سراہا اور طلباء و طالبات کے حوصلہ افزائی کی۔ وائس چانسلر نے تمام مہمان اینکر پرسن کا شکریہ ادا کیا۔