|

وقتِ اشاعت :   September 6 – 2016

کوئٹہ:بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھرنے سے تین کانکن جاں بحق اور ایک بے ہوش ہوگیا۔لیویز کے مطابق واقعہ ہرنائی کی تحصیل شاہرگ میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس بھر گئی جس کے باعث کان میں کام کرنے والے تین کانکن دم گھٹنے سے جاں بحق اور ایک بے ہوش ہوگیا۔ کانکنوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تینوں ساتھیوں کی لاشیں اور بے ہوش کانکن اسلام بادشاہ کو نکال کر رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ پہنچایا۔ لیویز کے مطابق جاں بحق ہونیوالے تینوں کانکنوں واحد ، رحمان اور شہزادہ کا تعلق خیبر پشتونخوا کے علاقے سوات سے ہے۔ میتیں ضروری کارروائی کے بعد آبائی علاقے روانہ کردی گئیں۔