|

وقتِ اشاعت :   September 7 – 2016

تہران: ایران میں پاکستان کے سفیر آصف درانی نے کہا ہے کہ انکا ملک اچھے اور برے دہشتگردوں میں تمیز نہیں کرتا اور انکے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے پر یقین رکھتا ہے ، آصف درانی یوم دفاع پاکستان کے موقع پر ایک اجتماع سے خطاب کررہے تھے ، انہوں نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کے خلاف فوجی کارروائی کررہا ہے تاکہ کشمیریوں کو مغلوب کیا جائے اور انکی جنگ آزادی کو کچل دیا جائے انہوں نے کہا کہ بھارت ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے اور ریاستی افواج کو کشمیری عوام کے خلاف استعمال کررہا ہے کشمیر میں احتجاج اسی وقت پھوٹ پڑے جب آزادی پسند رہنما برہان وانی کو شہید کیا گیا ، اس احتجاج میں 91کشمیریوں کو شہید کیا گیا ہے اور گزشتہ دو ماہ سے کشمیریوں کا احتجاج جاری ہے اور پورے کشمیر میں کرفیو نافذ ہے ،انہوں نے کہا کہ بھارت نے پانچ لاکھ فوج کشمیر میں تعینات کی ہے تاکہ آزادی کشمیر کی تحریک کو کچلا جاسکے ،آصف درانی نے کہا کہ ضرب عضب انتہائی طور پر کامیاب رہا اور افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقوں کو محفوظ بنادیا گیا ، پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستانی افواج نے 41امن مشن اور 23ممالک میں خدمات انجام دی ہیں ان میں بلقان اور وسطی امریکہ کے ممالک شامل ہیں