کوئٹہ: تحریک انصاف بلوچستان کے صدر رند قبیلے کے سربراہ سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ بیلوں میں کانگو وائرس نہیں ہوتا اسلئے میں ہر سال عیدا لضحیٰ کے موقع پر دو بیل قربان کرتا ہوں ویسے اس حکومت کی عید کے بعد قربانی ہونے والی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ دنبے اور بکروں میں کانگو وائرس ہونے کی اطلاعات ہے تاہم بیلوں میں یہ کانگو وائرس کے جراثیم نہیں پائے جاتے اس لئے میں عید الضحیٰ کے موقع پر دو بیلوں کی قربانی کرتا ہوں ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ستمبر کو رائیونڈ مار چ کا اعلان کیا ہے بلوچستان سے اس مارچ میں سینکڑوں کی تعداد میں پارٹی کے عہدیدار اور کارکن شرکت کرینگے 24ستمبر کے بعد اس حکومت کی قربانی ہوجائے گی ۔