|

وقتِ اشاعت :   September 8 – 2016

کوئٹہ:حب ندی میں ڈوب کر باپ بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق حب کے علاقے شیخ گوٹھ کا رہائشی پینتیس سالہ ارشد ولد غلام نبی موندرا اپنی بیٹی پندرہ سالہ نبیلہ کے ہمراہ حب ندی میں نہارہا تھا۔ اس دوران ان کی بیٹی گہرے پانی میں جانے کے باعث ڈوب گئی۔ بچی کو بچانے کیلئے والد بھی گہرے پانی میں گیا جس کے باعث دونوں ڈوب گئے۔ مقامی لوگوں اور انتظامیہ نے لاشیں نکال کر سول اسپتال حب پہنچادیں۔ ضروری کارروائی کے بعد باپ بیٹی کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔