کوئٹہ: ضلع ڈیرہ بگٹی میں ایف سی اور حساس ادارے کی سنگسیلہ اور قندرو میں کالعدم تنظیم کے شرپسندوں کی موجودگی کے اطلاع پر کارروائی ۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کو ایف سی اور حساس ادارے نے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے سنگیلہ اور قندور میں مشترکہ کارروائی کی جہاں پر اطلاع تھی کہ وہاں پر کالعدم تنظیم کے شر پسندموجود ہے اور وہ علاقے میں دہشتگردی کرنے کیلئے تیاری کر رہے ہیں تاہم ایف سی اور حساس ادارے کو علاقے میں کارروائی دوران 2ایس ایم جی ایس ، دو رائفل اور ایک بم ڈوائس و دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا تاہم اس موقع پر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔