کوئٹہ:ایران کی جانب سے سرحدی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی بارڈر فورس کی جانب سے داغا گیا مارٹرگولہ پنجگور کے سرحدی علاقے میں گرا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق ایرانی سیکورٹی فورسز نے جمعہ کی دوپہر ایک بار پھر پاکستانی حدود کی جانب ایک مارٹر گولہ داغا جو پاکستانی حدود کے کئی کلو میٹر اندر تحصیل پروم میں آسکان نالہ کے قریب کھلے میدان میں گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایرانی فورسز کی جانب سے پانچ بار سے زائد سرحدی خلاف ورزی کی گئی ہے۔