|

وقتِ اشاعت :   September 10 – 2016

کوئٹہ: یونیورسٹی آف تربت کے پہلے کانووکیشن انعقاد کے سلسلے میں ایک جائزہ اجلاس وی سی آفس میں منعقد ہواجس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کی۔ کنٹرولرامتحانات تنویر احمد نے یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن کے انعقاد کے سلسلے میں ہونے والی تیاریوں اور انتظامات کے حوالے اجلاس کو آگاہی فرہم کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عبدالرزاق صابر نے کانووکیشن کی تیاریوں اور انتظامات کے سلسلے میں ہونے والی پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔اور انتظامات کو بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی آف تربت کے پہلا سالا نہ تقسیم اسنادکی پروقارتقریب رواں سال کے اختتام تک منعقد کرانے کا اصولی فیصلہ ہوچکاہے جس میں یونیورسٹی کے سو سے زیادہ فارغ التحصیل گریجویٹس کو ڈگریاں اور پوزیشن ہولڈرز کو گولڈمیڈل دیئے جائیں گے۔جس کے لئے انتظامات کوبہت جلد حتمی شکل دی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کانووکیشن میں شرکت کرنے کے لئے یونیورسٹی سے فارغ التحصیل کامیاب طلباء وطالبات کی رجسٹریشن کا عمل عید الاضحیٰ کے فورا بعد شروع کیا جائے گا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزاعجاز احمد بلوچ، ڈپٹی کنٹرولر چاکر حیدر، اسسٹنٹ کنٹرولر ندیم جان اور شاہدخالدنے شرکت کی۔