اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا ترقی اور خوشخالی کا ایجنڈا ملک کو مسائل کے گرواب سے نکال دے گا، حکومت نے توانائی کے کے شعبے میں اربوں روپے کی سرمامہ کاری کی ہے،حکومت کی تویل المدت اقتصادی استحکام کی پالیسیوں کی وجہ سے عالمی مالیاتی منڈیوں کا پاکستان پر اعتماد بڑھا ہے،ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،زرمبادلہ کے ذخائر 20ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں،گیس کے شعبے میں اصلاحات سے معشیت مستحکم ہو گی،حکومت کی معاشی پالیسیوں کی بدولت معشیت مستحکم ہوئی ہے جس کی وجہ سے نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ہفتہ کے روز وزیر اعظم نواز شریف سے سینیٹ میں قائد یوان راجہ ظفر الحق سے ملاقات ہوئی جس میں ملکی ترقی اور امن و امان کی صورتحال سمیت موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ حکومت ترقیاتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے،پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ ملک کے لیے گیم چینجر ثابت ہو گاجبکہ اقتصادی راہداری منصونے کی تکمیل سے خطے کی تقدیر بدل جائے گی۔انہوں نے کہا کہ توانائی کے جاری منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہو گا،حکومت نے توانائی کے منصوبوں پر اروبوں روپے کی سرمایہ کاری کی ہے ،جن کی تکمیل سے صارفین کو سستی بجلی مہیا کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کا معیار زندگی بہتر بنانا چاہتی ہے،معاشی سرگرمیوں میں اضافے سیروزگارکے مواقع پیدا ہوں گے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال میں بہتر ی آئی ہے جس کا براہ راست فائدہ تاجر برادری کو ہوا ہے جس سے وہ مستفید بھی ہو رہے ہیں، ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے،عالمی مالیاتی منڈیوں کا پاکستان پر اعتماد بڑا ہے،اور اعتماد میں اضافہ حکومت کی تویل المدت اقتصادی پالیسیوں کی کامیابی کا ثبوت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں بجلی اور گیس کی کمی دور کرنے کے لیے قدامات کر رہی ہے ،گیس کے شعبے میں اصلاحات سے معشیت مستحکم ہوئی ،جبکہ بجلی اور گیس کی پیدوار میں اضافے سے نرخوں میں کمی واقع ہو گی۔سینٹ میں قائد ایوان راجہ ظفر الحق نے وزیراعظم نواز شریف کے ملک کی ترقی ،لوڈشیڈ نگ کے خاتمے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقعے فراہم کرنے کے عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت کا ترقی اور خوشخالی کا ایجنڈا ملک کو مسائل کے گرواب سے نکال دے گا۔