|

وقتِ اشاعت :   September 11 – 2016

پنجگور+قلات : پنجگوروقلات میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق جبکہ نصیرآباد سے ایک شخص کی لاش برآمد، ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک شخص زخمی جبکہ دس مال مویشی مارے گئے تفصیلات کے مطابق پنجگور کے علاقے تسپ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ساجد ولد عبدالواحد نامی شخص جاں بحق ہوگیا ، قتل کی وجہ معلوم نہ ہوسکی قلات سے نامہ نگار کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے تحصیل سوراب میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ ٹیچر جان بحق ہوگیا سوراب پولیس زرائع کے مطابق ہفتہ کی صبح سوراب کر کٹ گراؤنڈ کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ریٹائرڈ ٹیچر الہی بخش رودینی نامی جانبحق ہو گیا قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضے میں لیکر سول ہسپتال سوراب پہنچادیا جہا ں ضروری کاروائی کے بعد نعش کو ورثاء لے حوالے کردیا پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کاروائی شروع کردی ہے فرنٹیئر کور کے عملے نے دہشتگردی کا منصوبہ ناکام بنا تے ہوئے دشت کے علاقے میں نصب کی گئی بارودی سرنگ کوناکارہ بنا دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب دشت کے علاقے اسپلنجی میں دہشتگردوں کی جانب سے تخریب کاری کیلئے زیر زمین نصب کی گئی دیسی ساختہ بارودی سرنگ کو فرنٹیئر کور کے عملے نے ناکارہ بنا کر تخریب کا ری کا منصوبہ ناکام بنا دیا ۔نصیر آباد کے علاقے ربیع کینال سے بر آمد ہو نے والی لاش کی شناخت نہ ہو سکی میو نسپل کمیٹی کے عملے نے لاوارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا سرکاری ذرائع کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ نوتال کی حدود موضع گورشانی کے علاقے سے پولیس نے گزشتہ روز ایک نوجوان کی لاش بر آمد کر لی تھی جسے فائر نگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا پولیس نے لاش کو سول ہسپتال کے مردہ خانے میں شناخت کے لیئے رکھ دیا گیا تھا ہفتہ کے روز میو نسپل کمیٹی کے عملے نے لاش کی شناخت نہ ہو نے کی وجہ سے اسے لا وارث قرار دے کر مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔ پٹوخ میں نامعلوم افراد نے تخریب کاری کیلئے زیر زمین بارودی سرنگ نصب کررکھی تھی مال مویشی لے جانے والے شخص اپنے مویشی لے جارہا تھا کہ ایک جانور کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکر گیا جس کے نتیجے میں روز دار دھماکے کی آواز گوج اٹھی دھماکہ کے باعث موقع پر ہی دس جانور جن میں زیادہ تر بکرے شامل تھے ہلاک ہوگئے جبکہ چرواہا شدید ذخمی ہوگیا واقع کے بعد مقامی سیکورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ذخمی چرواہے کو قریبی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر اس کی حالت نازک بتائی جاتی ہے مزید تفتیش مقامی انتظامیہ نے شروع کردی۔