ڈیرہ مراد جمالی : جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنما ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ ملک میں امن امان کے قیام کیلئے تمام سیکورٹی ایجنسیز پولیس لیویز فورسز کو ایک پیج پر لانا ہو گا ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے والے ملک دشمن عناصر کو ملک سے باہر نکلانا ہو گا پاک سر زمین وطن عزیزسے محب کرنے والوں کیلئے ہے بلوچستان پہلے سے تعلیمی پسماندگی کا شکار ہے اساتذہ کی ہڑتالوں کا مزید متحمل نہیں ہو سکتا ہے پانچ دنوں سے تعلیمی ادارے بند ہیں وزیراعلی ٰ بلوچستان چیف سیکریڑی کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے عوام اور حکومت کے درمیان مشکلات پید اکرنے والی یونین پر پابندی لگائی جائے تعلیم کی بہتر ی نوجوان نسل کیلئے زیر کا گھونٹ پینا پڑے گا ان خیالات کا اظہار حرم پاک سے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملکی سالمیت اور ملک کو دہشت گردی کے خاتمے کیلئے حرم پاک میں دعائیں کروں گا تاکہ ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے اور کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے تمام طبقہ فکر کے افراد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا تاکہ دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کیا جا سکے اور کہاکہ نوجوان نسل کو اندھیرے میں ڈالے والے افراد ملک وقوم کے خیرخواہ نہیں ہو سکتے ہیں بلوچستان میں بند تعلیمی اداروں پر جے یو آئی کو تشویش ہے یونین کو ذاتی مفادات کیلئے استعمال کرنے کے بجائے ملکی کی تعمیر وترقی پر استعمال کیئے جائیں اور کہاکہ بلوچستان حکومت کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے ضرورت پڑنے پر بلوچستان حکومت طلباء طالبات کا تعلیمی وقت ضائع کرنے کے بجائے ان کو ہمارے مدارس میں داخل کریں جہاں دینی مدارس میں کبھی بھی ہڑتال نہیں ہوتی ہے ۔