کوئٹہ : کوئٹہ میں کانگو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آگیا ہے، رواں سال تصدیق شدہ کیسز کی تعداد29 ہوگئی ہے۔فاطمہ جنا ح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عباس نوتکانی کے مطابق متاثرہ مریضہ بی بی صائمہ کو کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ سے چند روز قبل کانگو وائرس کے شبہ میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، مریضہ میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔اس کے علاوہ اسپتال میں کانگو وائرس کے شبہ میں ایک اور مریض اسپتال منتقل کیا گیا ہے، مریض کو ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر سے لایا گیا ہے،مریض کے متعلقہ ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔فاطمہ جنا ح جنرل اینڈ چسٹ اسپتال میں کانگو وئرس کے شبہے میں رواں سال 80 سے زائد مریضوں کو لایا گیا، ان میں 29 مریضوں میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جن میں سے 10متاثرہ مریض ہلاک جبکہ باقی مریضوں کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کیا گیا۔