کوئٹہ+سبی : قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ، سبی جعفر ایکسپریس حادثے سے بال بال بچ گیا، ٹریک پر نصب بم ناکارہ بنادیاگیا، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں ایف سی اور پولیس کی کارروائی میں افغان باشندوں سمیت متعدد افراد گرفتار ، تفصیلات کے مطابق اتوار کو قلات کے علاقے زاوہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے محمد ر مضان اوراسکے داماد ظفر علی کو ہلاک کردیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ لیویز نے نعشیں قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچاکر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں اور نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تلاش شروع کردی،سبی میں سیکورٹی فورسز نے لمجی کے قریب ریلوے ٹریک پر نصب چار کلو بارودی مواداور دو ڈیٹو نیٹرز کو پٹرولنگ کے دوران برآمد کرکے اسے ناکارہ بنا دیا ہے تخریب کار راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنانا چاہتے تھے اور ریلوئے ٹریک پرچار کلو گرام دھماکہ خیزبارودی مواد ڈیٹو نیٹرز کے ساتھ نصب کیا تھا تاہم سیکورٹی فورسز نے پٹرولنگ کے دوران چار کلو بارودی مواداور دو ڈیٹو نیٹرزبرآمد کر کے تخریب کاری کے بڑئے منصوبے کو ناکام بنا دیا ہے، کوئٹہ کے نواحی علاقے خروٹ آباد کلی خیزی میں مشترکہ آپریشن کیا اس دوران 6افغان باشندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے جہادی لیٹریچر ایک نقشہ 30بور پستول ، 6میگزین ، 1ایم جی 43روانڈ 4میگزین 158گولیاں اور دیگر اسلحہ برآمد کیا ہے گرفتار ہونے افغان باشندوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کرکے ان سے تحقیقات کی جا رہی ہے ،ایف سی ترجمان کے مطابق سریاب پرفاروق اعظم چوک ، غوث آبادمیں اور اس سے ملحقہ علاقوں میں حساس اداروں اور فرنٹیئرکور نے کومبنگ آپریشنز کے دوران کا لعدم تنظیم کے تعلق رکھنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے ان سے تفتیش کی جارہی ہے دریں اثناء نصیر آباد کے علاقے چھتر میں ربیع کینال کے قریب تخربیکاری کا منصوبہ ناکام بنادیا گیا اور دیسی ساخت کی آئی ڈی برآمد کرلی گئی ملزمان نے عید کے موقع پر چھتر کے علاقے میں دہشتگردی کا منصوبہ بنایا تھا جو بروقت کارروائی کرکے ایف سی نے دہشتگردی کی کوشش ناکام بنا دی ۔